ملک میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پر کمی، سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،ادارہ شماریات
ملک میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پر کمی، سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ملک میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پر کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق اپریل 2026ء میں ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2151.70 روپے ریکارڈکی گئی جومارچ کے 2225.35 روپے کے مقابلے میں 3.31 فیصد کم اورگزشتہ سال اپریل کے 1615.51 روپے کے مقابلے میں 33.19 فیصد زیادہ ہے۔اپریل میں وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت2430.69 روپے، راولپنڈی 2143.46 روپے،گوجرانوالہ 2025.05 روپے،
سیالکوٹ 1940.60 روپے، لاہور1810 روپے،فیصل آباد2131.52 روپے،سرگودھا 1840.36 روپے،ملتان 1999.69 روپے،بہاولپور2131.90 روپے،کراچی 2234.26 روپے،حیدرآباد2245.71 روپے،سکھر2021.39 روپے،لاڑکانہ 2065.77 روپے،پشاور2466.69 روپے،بنوں 2440.65 روپے، کوئٹہ 2487.18 روپے اورخضدارمیں 20 کلو آٹا کے تھیلے کی اوسط قیمت 2293.71 روپے ریکارڈکی گئی۔








