ملتان۔ 07 مئی (اے پی پی):کپاس کی فصل کو بوائی سے لے کر چنائی تک مختلف نازک مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ابتدائی دیکھ بھال بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں کے مطابق معیاری بیج اور موزوں اقسام کا انتخاب کپاس کی بہتر پیداوار، اچھی کوالٹی کے ریشے اور ضرررساں کیڑوں سے تحفظ کیلئے نہایت ضروری ہے، ناقص …
کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے ابتدائی مراحل کی دیکھ بھال انتہائی اہمیت رکھتی ہے، ڈی جی انفارمیشن محکمہ زراعت

مزید خبریں
ملتان۔ 07 مئی (اے پی پی):کپاس کی فصل کو بوائی سے لے کر چنائی تک مختلف نازک مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ابتدائی دیکھ بھال بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں کے مطابق معیاری بیج اور موزوں اقسام کا انتخاب کپاس کی بہتر پیداوار، اچھی کوالٹی کے ریشے اور ضرررساں کیڑوں سے تحفظ کیلئے نہایت ضروری ہے، ناقص بیج کے استعمال سے پیداوار اور ریشے کا معیار متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متوازن کھادوں کا استعمال، بروقت آبپاشی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی فصل کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کپاس کی فصل کیلئے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش، زنک اور بوران کی مناسب مقدار ضروری ہے جبکہ کھادوں کا استعمال زمینی تجزیے کے مطابق کیا جانا چاہیے۔نوید عصمت کے مطابق ابتدائی 6 سے 9 ہفتے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا بھرپور پیداوار کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ ضرررساں کیڑوں کے خلاف سپرے احتیاط سے اور پیسٹ سکاؤٹنگ کی بنیاد پر کیا جائے تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ میں دو مرتبہ فصل کی نگرانی اور زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرکے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار اور معیار میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔








