یورپی یونین ایران کے ساتھ بین الاقوامی ایٹمی سمجھوتے کی پابند رہے گی، فرانس

برسلز ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گا۔ فرانس کے ٹی وی چینل کے مطابق صدر ایمانوئل ماکرون نے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر یورپ کی سطح پر ایٹمی سمجھوتے کے تمام پہلوﺅں کی …

برسلز ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کو بچانے کے لئے یورپ اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گا۔ فرانس کے ٹی وی چینل کے مطابق صدر ایمانوئل ماکرون نے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر یورپ کی سطح پر ایٹمی سمجھوتے کے تمام پہلوﺅں کی پابندی کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مطلب واضح طور پر یہ نکلتا ہے کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو پھر سے شروع کیا جائے اور ہر طرح کے دباو سے اجتناب کیا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply