فیصل آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے شہریوں کوکچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں میں اگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد نے کہاکہ گھریلوسطح پر کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی جگہوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کیاریوں کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ انہوں نے …
کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی جگہوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریزکا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے شہریوں کوکچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں میں اگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد نے کہاکہ گھریلوسطح پر کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی جگہوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کیاریوں کو نقصان پہنچ سکتاہے۔
انہوں نے بتایاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیات جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر اس میں کاشت کی جائیں تاکہ ننھے منے پودوں کو پرندوں، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤ میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا ان کا بروقت تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کو گوڈی کے ذریعے آسانی سے ختم کیاجاسکتاہے۔








