قومی اسمبلی اجلاس، پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو شروع ہونے والے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہیں

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو شروع ہونے والے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہیں، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کیلئے قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس کیلئے جاری کئے گے کارڈ ویلڈ ہوں گے۔