فارمرز لائیواسٹاک کی بلا سود حاصل کردہ رقم جلد سے جلد جمع کروائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر سمبڑیال
فارمرز لائیواسٹاک کی بلا سود حاصل کردہ رقم جلد سے جلد جمع کروائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 11 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جاری سکیم کے تحت لائیواسٹاک کی بلا سود حاصل کردہ رقم جلد سے جلد جمع کروائیں ،رقم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 مئی ہے اور آئندہ اس فارمر کو ہی قرضہ دیا جائے گا جو پچھلی رقم جمع کرا چکا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ فارمر حضرات جلد سے جلد وزریراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سکیم کے تحت بغیر کسی سود کے حاصل کی گئی رقم واپس کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل سمبڑیال میں ٹوٹل حاصل کی گئی رقم 26 فارمرز کے ذمہ 49 لاکھ 9 ہزار تھی ، جس میں سے 13 فارمرز کی رقم واجب الادا ہے جو 26 لاکھ 80 ہزار روپے بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکوری کا سلسلہ 15 مئی تک جاری ہے اور جلد یہ رقم ریکور کرلی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جو فارمرز رقم ادا نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور آئندہ بھی ان کا کسان کارڈ بلاک کردیا جائے گا۔








