تہران ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے صوبہ ہرمزگان سے منسلک دیہی علاقے زیارت علی میں 5.5کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ کے سسمولوجی سینٹر سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے زلزلہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 54 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی زیر زمین …
ایران میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
تہران ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے صوبہ ہرمزگان سے منسلک دیہی علاقے زیارت علی میں 5.5کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ کے سسمولوجی سینٹر سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے زلزلہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 54 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔








