محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کے لیے کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کر دیں

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کے لیے کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کر دیں

لاہور۔12مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کے لیے کھادوں کے متناسب استعمال بارے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار کپاس کے مرکزی علاقوں میں فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لئے کمزور زمین میں پونے دو بوری ڈی اے پی ، ساڑھے تین بوری یوریا، ڈیڑھ بوری ایس او پی ،سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔

اسی طرح درمیانی زمین کیلئے ڈیرھ بوری ڈی اے پی +سوا تین بوری یوریا +ڈیڑھ بوری ایس او پی ،سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ زرخیز زمین میں سوا بوری ڈی اے پی، تین بوری یوریا، ڈیڑھ بوری ایس اوپی، سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار فاسفورس اور پوٹاش والی کھادوں کی تمام مقدار اور نائٹروجنی کھاد کا1/4 حصہ بوقت تیاری زمین میں ڈالیں جبکہ بقیہ نائٹروجنی کھاد3 یا4 اقساط میں ڈالیں۔کھادوں کے استعمال سے قبل کاشتکار زمین کا تجزیہ کرائیں اور محکمہ زراعت پنجاب کے ماہرین کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کھادوں کا ترجیحا استعمال کریں۔

مزید خبریں