بلاسود قرضوں کی ریکوری اور دھان کی زیادہ پیداوار کے لیے کسانوں کی رہنمائی کی جارہی ہے ،ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں وزیر اعلیٰ کی سکیم خوشحال کسان خوشحال پنجاب کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے دیے گئے بلاسود قرضوں کی ریکوری ،دھان کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کےلئے کسانوں کی رہنمائی کی جارہی ہے

سیالکوٹ۔ 12 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں وزیر اعلیٰ کی سکیم خوشحال کسان خوشحال پنجاب کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے دیے گئے بلاسود قرضوں کی ریکوری ،دھان کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کےلئے کسانوں کی رہنمائی کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے سموگ سے بچائو،دھان کی پنیری کی کاشت ،کسان کارڈ کی بلاسود حاصل کردہ رقم کی واپسی ،سموگ سے بچائو،سبزیوں کی کاشت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں تحصیل بھر کی یونین کونسلز کا باقاعدہ دورہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سیالکوٹ سجاد حیدر کے ہمراہ یونین کونسل کٹھیالہ، ساہووالہ،کلووال ،ڈھلم بلگن، حسین پور، رندھیر،، کولپور، کھرولیاں ،گھڑتل ،گوجرہ،ابیالہ، چھنی گوندل اور گگڑمغلاں کا دورہ کیا گیا جس دوران کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ فصلیں حاصل کرنے کی آگاہی دی گئی، کسان کارڈ سے بلاسود حاصل کردہ رقم کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بروقت رقم ادا کرنے پر مزید سکیموں میں شامل ہوکر سہولیات حاصل کرنے کا بتایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آج میری نگرانی میں محکمہ زراعت کی ٹیم بھولہ موسیٰ ،بیگووالہ،پکی گڑھی، گھڑتل کا دورہ کرے گی اور ریکوری سمیت کسانوں کو آگاہی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جاری کردہ سکیموں سے کسانوں کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے اور ایسی سکیمیں مستقبل میں بھی جاری رہنی چاہئیں۔

مزید خبریں