سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نےٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی ولی عہد اور اماراتی صدر کاٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔13مئی (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نےٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔








