محکمہ زراعت کی آم کے تیلے کے انسداد بارے جاری سفارشات پر عمل کریں،محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالکوٹ۔ 13 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت کی آم کے تیلے کے انسداد بارے جاری سفارشات پر عمل کریں اور بھر پور پھل حاصل کرکے زرمبادلہ کمائیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ آم کا تیلہ ایک خطرناک کیڑا ہے جو پودوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے تدارک کے لئے باغبان پودوں کی کانٹ چھانٹ کرکے سورج کی روشنی اور ہوا کی آمد و …

سیالکوٹ۔ 13 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت کی آم کے تیلے کے انسداد بارے جاری سفارشات پر عمل کریں اور بھر پور پھل حاصل کرکے زرمبادلہ کمائیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ آم کا تیلہ ایک خطرناک کیڑا ہے جو پودوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔

اس کے تدارک کے لئے باغبان پودوں کی کانٹ چھانٹ کرکے سورج کی روشنی اور ہوا کی آمد و رفت کو بہتر بنائیں، سپرے سے قبل بٹور کی کٹائی کرکے زمین میں دبا دیں تاکہ تیلے کو پرورش کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باغبان آم کے تیلے کے کنٹرول کے لئے نائٹروجنی کھاد کے زیادہ استعمال اور زیادہ آبپاشی سے گریز کریں، درختوں کے تنوں پر موسم گرما میں دوپہر کے وقت محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کرنے سے تیلے کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پودوں کو مکمل طور پر سپرے کرنے سے پہلے درختوں کی اندرونی اور بعد ازاں بیرونی شاخوں پر بھی سپرے کریں، آم کے درختوں کے تنوں اور موٹے ٹہنوں پر سپرے کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے اور شدید حملہ کی صورت میں باغبان پانچ دن کے وقفہ سے دوبارہ سپرے کریں۔

مزید خبریں