انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فئیرایشیا 2026 پاک چین صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا موثر پلیٹ فارم بن گیا

نٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فئیر ایشیا 2026 پاکستان میں صنعتی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ کی ایک اہم کڑی بن کر ابھرا ہے۔

کراچی ۔14مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فئیر ایشیا 2026 پاکستان میں صنعتی ترقی، عالمی سرمایہ کاری اور پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ کی ایک اہم کڑی بن کر ابھرا ہے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ اس بین الاقوامی نمائش نے نہ صرف مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا بلکہ صنعتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، مشترکہ منصوبوں اور کاروباری روابط کے نئے مواقع بھی پیدا کیے۔ ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یہ نمائش پاکستان کے صنعتی اور معاشی امکانات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔کراچی میں منعقد ہونے والی نمائش انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فئیر (آئی ٹی آئی ایف )ایشیا 2026 پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کے فروغ کا موثر پلیٹ فارم بن کر سامنے آئی ہے۔ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 23ویں بین الاقوامی تجارتی و صنعتی نمائش آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کیا۔ نمائش میں چین سمیت مختلف ممالک کی معروف صنعتی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور تجارتی وفود نے بھرپور شرکت کی۔نمائش کے پہلے روز چینی صنعتی گروپ آئی بی آئی نے پاکستانی تجارتی و صنعتی اداروں کے ساتھ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے، جن کا مقصد صنعتی تعاون، مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 میں انجینئرنگ، مشین ٹولز، معدنیات، آئل اینڈ گیس اور پلاسٹک انڈسٹری سے متعلق خصوصی نمائشیں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں جدید صنعتی ٹیکنالوجی اور پیداواری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی وفود اور صنعتی ماہرین نے نمائش کو پاکستان میں صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز مشترکہ صنعتی منصوبوں، ٹیکنالوجی منتقلی اور عالمی کاروباری روابط کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔آئی ٹی آئی ایف ایشیا 2026 پاک چین صنعتی تعاون کو مزید وسعت دینے اور پاکستان کو خطے میں صنعتی و تجارتی مرکز کے طور پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں