محکمہ زراعت کے ماہرین پلانٹ پروٹیکشن نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔
کاشتکار گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی سے بچانے کیلئے فوری تدارکی اقدامات کریں، محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 14 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت کے ماہرین پلانٹ پروٹیکشن نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔ شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیدز محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسرارارشدنے بتایاکہ پھل کی مکھی تیار شدہ پھل میں سوراخ کر کے گھیا کدومیں داخل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موزیک وائرس کی بیماری رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی وجہ سے پھیلتی ہے جس سے ابتدا میں فصل کے پتے ہلکے سبز رنگے کے ہوجاتے ہیں اس طرح حملہ شدہ بیل پرپھول نہیں بنتا یا بہت کم بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونہی فصل پر لال بھونڈی کاحملہ ظاہر ہو تو اس بیل کو اکھاڑکر زمین میں تلف کر دیا جائے تاکہ وہ مزید پھیلاؤ کا موجب نہ بن سکے۔








