ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام پاکستان–امریکہ بزنس کونسل کا پہلااجلاس

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے زیراہتمام پاکستان–امریکہ بزنس کونسل کا پہلااجلاس منعقدہو اجو دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کےفروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں اگست 2026 میں اعلیٰ سطحی کاروباری وفد امریکاکادورہ کرے گا۔

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے زیراہتمام پاکستان–امریکہ بزنس کونسل کا پہلااجلاس منعقدہو اجو دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کےفروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں اگست 2026 میں اعلیٰ سطحی کاروباری وفد امریکاکادورہ کرے گا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان–امریکہ بزنس کونسل باضابطہ طور پر قائم کر دی گئی ہے تاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کو ادارہ جاتی بنیادوں پر مزید وسعت دی جا سکے۔ ہفتہ کو یہاں منعقدہ پاک امریکا بزنسل کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان–امریکہ بزنس کونسل ملک سہیل حسین نے کی۔اجلاس میں امریکی سفارتخانہ کے اقتصادی و تجارتی شعبے کے نمائندگان جے کم اور ایان علی خان نے شرکت کی۔

اس موقع پرایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق خان جدون، ڈائریکٹر پاکستان–امریکہ بزنس کونسل کریم عزیز ملک، ثمینہ فاضل،جبار رحیم، سید حسنین کاظمی، سکندر خان سمیت کونسل کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔اپنے استقبالیہ خطاب میں ملک سہیل حسین نے کہا کہ کونسل کا قیام پاکستان اور امریکہ کے درمیان منظم اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایس سی او ، سارک، سی اے سی سی ائی اور ای سی او سمیت مختلف بین االقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے اہم ترین تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے اور سرمایہ کاری، جدت اورٹیکنالوجی کی منتقلی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جبکہ پاکستان آئی ٹی، ٹیکسٹائل، زراعت، توانائی، صحت، مینوفیکچرنگ،معدنیات اور کاروباری شعبوں میں وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

ملک سہیل حسین نے کہا کہ پاکستان–امریکہ بزنس کونسل کو ایک منظم ادارہ جاتی پلیٹ فارم کے طور پر تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی روابط کو فروغ دیا جا سکے، سرمایہ کاری کے بہاؤ کو آسان بنایا جا سکے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کےدرمیان پائیدار تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق جدون، چیئرمین پاکستان –امریکہ بزنس کونسل ملک سہیل حسین، چیئرمین پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کریم عزیز ملک نے جے کم اور ایان علی خان کے ہمراہ کونسل کے اراکین میں ممبرشپ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جبکہ امریکی سفارتخانے کے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ اور گلدستے بھی پیش کیےگئے۔

چیئرمین پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کریم عزیز ملک کو کونسل کے بورڈ آف ڈائریکرز میں بھی شامل کر لیا گیا۔اجلاس کے دوران شرکاء نے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافے، کاروباری وفود کے تبادلوں اورپاکستان و امریکہ میں مشترکہ نیٹ ورکنگ پروگرامز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔ کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منظم بی ٹو بی روابط اور پالیسی سہولت کاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام اگست 2026 سطحی کاروباری وفد امریکا کا دورہ کرے گا۔ اس دوران پاکستان–امریکہ بزنس کونسل، نیویارک میں ”فورتھ پلر“ کے صدر فاروق مرزا کے تعاون سے معرکہ حق کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ دورہ کے دوران کاروباری نیٹ ورکنگ پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 

مزید خبریں