محکمہ زراعت کی دھان کی پنیری کاشت کیلئے بیج کی تیاری بارے سفارشات جاری

محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے بیج کی تیاری بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بیج کوخوردنی نمک 25 گرام فی لیٹر پانی کا محلول بنا کر اس میں بھگوئیں،ناقص اور ہلکا بیج اوپر آنے پر اسے نتھار کر الگ کر لیں، بعد ازاں بیج کو پانی سے دھو کر اچھی طرح صاف کر …

لاہور۔17مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے بیج کی تیاری بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بیج کوخوردنی نمک 25 گرام فی لیٹر پانی کا محلول بنا کر اس میں بھگوئیں،ناقص اور ہلکا بیج اوپر آنے پر اسے نتھار کر الگ کر لیں، بعد ازاں بیج کو پانی سے دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں،اس کے بعد اسے سایہ دار جگہ میں فرش پر انڈیل دیں۔

ترجمان کے مطابق جب زائد پانی نکل جائے تو 15 تا20 کلو گرام کی ڈھیریاں لگا دیں،ہر لاٹ میں سے 400 بیج گن کر ان کو پانی میں بھگو دیں،24 گھنٹے بھگونے کے بعد انہیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر سایہ دار جگہ میں رکھ دیں اور وقتا فوقتا ان پر پانی کا چھڑکا ئوکرتے رہیں تاکہ بیج خشک نہ ہو اور اسے ہلاتے رہیں،36 تا48گھنٹے کے بعد مذکورہ بیج انگوری مار لے گا۔

 

مزید خبریں