یکم جون تک لوبیا کی کاشت مکمل کرلیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

یکم جون تک لوبیا کی کاشت مکمل کرلیں، لوبیا کی کاشت سے کسان اچھا منافع حاصل کرسکتے ہیں اور لوبیا کی فصل خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

سیالکوٹ ۔ 18 مئی (اے پی پی):یکم جون تک لوبیا کی کاشت مکمل کرلیں، لوبیا کی کاشت سے کسان اچھا منافع حاصل کرسکتے ہیں اور لوبیا کی فصل خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے آج پیرکوکاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوبیا کی کاشت کا بہترین وقت 15 مئی سے یکم جون تک کا ہے ،لوبیے کی کاشت انتہائی مفید اور خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ لوبیا کوچارے کیلئے بھی کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ اس کا چارہ انتہائی لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ ذود ہضم بھی ہوتا ہے جو گائیوں او ر بھینسوں میں خاص طور پر بے حد مفید اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں بھی معاونت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوبیے کی پھلیوں کو سبزی کے طور پر جبکہ اس کے پکے ہوئے دانوں کو دال کے طور پر بھی پکا کر کھایا جاتا ہے جو ذائقے میں بہت لذت کے حامل ہیں، کاشتکار لوبیے کی فصل کی کاشت کا آغاز کر دیں اور اس کیلئے ذرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے تاکہ بہتر پیداوارحاصل ہو سکے۔

مزید خبریں