محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن محمہ زراعت سیالکوٹ صبا تحسین نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سیالکوٹ ۔ 18 مئی (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن محمہ زراعت سیالکوٹ صبا تحسین نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پھل بنتے وقت گھیا کدو کی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہوتی ہے، موسم گرما کے دوران لال بھونڈی گھیا کدو کی فصل کے پتوں اوراس کے پھول پر حملہ آور ہو کر انہیں کھا جاتی ہے اور حملے کی شدت سے پھل سوکھ کر گرنا شروع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال بھونڈی تیار شدہ پھل میں سوراخ کر کے گھیا کدومیں داخل ہوجاتی ہے، جونہی فصل پر لال بھونڈی کاحملہ ظاہر ہو تو اس بیل کو اکھاڑکر زمین میں تلف کر دیں تاکہ مزید پھیلائو کا موجب نہ بن سکے۔

مزید خبریں