محکمہ زراعت نے دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے بیج کی تیاری بارے سفارشات جاری کر دیں۔
محکمہ زراعت نے دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے بیج کی تیاری بارے سفارشات جاری کر دیں

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے بیج کی تیاری بارے سفارشات جاری کر دیں۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری ڈاکٹر آصف علی کے مطابق محکمہ زراعت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھان کی پنیری کا بیج تیار کرنے کے لئے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بیج کوخوردنی نمک 25 گرام فی لیٹر پانی کا محلول بنا کر اس میں بھگوئیں۔ناقص اور ہلکا بیج اوپر آنے پر اسے نتھار کر الگ کر لیں۔ بعد ازاں بیج کو پانی سے دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔اس کے بعد اسے سایہ دار جگہ میں فرش پر انڈیل دیں۔انہوں نے کہا کہ جب زائد پانی نکل جائے تو 15 تا20 کلو گرام کی ڈھیریاں لگا دیں اور ہر لاٹ میں سے 400 بیج گن کر ان کو پانی میں بھگو دیں۔24 گھنٹے بھگونے کے بعد انہیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر سایہ دار جگہ میں رکھ دیں اور وقتاً فوقتاً ان پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے رہیں تاکہ بیج خشک نہ ہو اور اسے ہلاتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ 36 تا48گھنٹے کے بعد مذکورہ بیج انگوری مار لے گا۔جس کے بعد اسے پنیری کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ بہتر پیداوار اور معیاری فصل کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر مکمل عمل کریں








