محکمہ زراعت نے دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے بیج کی تیاری بارے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیج کو خوردنی نمک 25 گرام فی لیٹر پانی کا محلول بنا کر اس میں بھگوئیں تاکہ ناقص اور ہلکا بیج الگ کیا جا سکے۔
محکمہ زراعت سیالکوٹ کی دھان کی پنیری کیلئے بیج کی تیاری بارے اہم ہدایات جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔18مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کی پنیری کی کاشت کیلئے بیج کی تیاری بارے سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیج کو خوردنی نمک 25 گرام فی لیٹر پانی کا محلول بنا کر اس میں بھگوئیں تاکہ ناقص اور ہلکا بیج الگ کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلکا بیج اوپر آنے پر اسے نتھار کر الگ کر لیا جائے جبکہ اچھے بیج کو صاف پانی سے دھو کر سایہ دار جگہ میں فرش پر پھیلا دیا جائے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ زائد پانی نکل جانے کے بعد بیج کی 15 تا 20 کلوگرام کی ڈھیریاں بنا دی جائیں۔ ہر لاٹ میں سے 400 بیج گن کر پانی میں 24 گھنٹے تک بھگویا جائے، بعد ازاں انہیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر سایہ دار جگہ میں رکھا جائے اور وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا رہے تاکہ بیج خشک نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بیج کو وقتاً فوقتاً ہلاتے رہنا بھی ضروری ہے۔ ترجمان کے مطابق 36 تا 48 گھنٹے بعد بیج انگوری مار لے گا جو بہتر پنیری اور زیادہ پیداوار کیلئے نہایت اہم ہے۔








