بین الاقوامی منڈیوں میں زرعی اجناس کے نرخوں میں اضافہ ،سونے اورخام تیل میں کمی ہوئی،رپورٹ

بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ۔

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق منگل کوبرینٹ نارتھ سی کروڈ کے مستقبل کے سودے 1.69ڈالر کمی سے 110.41ڈالرفی بیرل طے پائے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.01سینٹ اضافے کے بعد108.67ڈالر فی بیرل طے پائے،روسی یورال بینچ مارک کے سودے 102.47ڈالرمیں طے پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت 9.50ڈالر کمی کے بعد4548.50ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت1.12ڈالر کمی سے 76.32ڈالرہوگئی،پلاٹینئم کی قیمت میں 0.65فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گندم کے مستقبل کے سودے 13.25ڈالر بڑھ کر 677.75ڈالرفی بشل اورمکئی کے سودے 4.25ڈالر اضافے سے 481.25ڈالر فی بشل طے پائے ۔

مزید خبریں