فیصل آباد ،محکمہ زراعت کی کپاس کی فصل کی بہتر دیکھ بھال کے لئے سفارشات جاری

محکمہ زراعت نے کپاس کی فصل کی بہتر دیکھ بھال کے لئے سفارشات جاری کردیں۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری فیصل آباد ڈاکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کی موسمی کاشت جاری رکھیں

فیصل آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کپاس کی فصل کی بہتر دیکھ بھال کے لئے سفارشات جاری کردیں۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری فیصل آباد ڈاکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ کاشتکار کپاس کی موسمی کاشت جاری رکھیں اور محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ بی ٹی اور نان بی ٹی اقسام کاشت کریں۔ کپاس کے کاشتکار موسمی صورتحال اور زمین کی قسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 7 تا10 دن بعد آبپاشی کریں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے ابتدائی مراحل میں جڑی بوٹیاں 10 تا42 فیصد تک نقصان کا باعث بنتی ہیں لہذا جب تمام جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو فصل کے اُگاؤ کے بعد ترجیحاً25 تا30 دن کے درمیان گلایفوسیٹ بحساب 1500 تا1800 ملی لیٹر 100 لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ٹرپل جین اقسام پر بغیر شیلڈ گلایفوسیٹ سپرے کی جا سکتی ہے تاہم اگر 60 تا70 دن کی فصل کرنا مقصود ہو تو یہ سپرے محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورے سے ٹی جیٹ نوزل سے شیلڈ لگا کر کریں۔

مزید خبریں