محکمہ زراعت سیالکوٹ کی کاشتکاروں کو سبز مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو سبز مرچ کی اچھی پیداوار کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سیالکوٹ۔19مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو سبز مرچ کی اچھی پیداوار کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے”اے پی پی“کو بتایا کہ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے، یہ بیماری ابتدائی پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتاہے اور آخر میں سارا پھل سیاہ ہوکر گل سڑجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پتو ں کے مڑاؤکی وجہ سے پھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹاہوتاہے ، مرچ کے مرجھاؤ کی بیماری پتوں پر گول بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیارکرلیتے ہیں اس بیماری سے بچاؤ کےلئے پھل آور ی سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈیامتبادل زہر3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریں اور بیماریوں کے بروقت تدارک کےلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔

مزید خبریں