محکمہ زراعت سیالکوٹ کی کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہےاور کہاہے کہ بروقت کاشت کی صورت میں پالک کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے

سیالکوٹ۔19مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہےاور کہاہے کہ بروقت کاشت کی صورت میں پالک کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ پالک کی کاشت کیلئے پانی کے بہتر نکاس والی اچھی اور ذرخیز اور میرازمین کاانتخاب ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاربیج کی شرح 12سے15کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کی بوائی سے پہلے 2ملی لیٹر فی کلوگرام کے حسا ب سے بیج کو ڈیروسال لگائیں تاکہ فصل کو ہر قسم کے کیڑے مکوڑوں کے نقصان سے بچایاجا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید مشاورت، معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں