مئی میں چارے کیلئے گوارے کی کاشت شروع کی جا سکتی ہے، ترجمان

چارے کیلئے گوارے کی کاشت رواں ماہ مئی کے دوران شروع کی جا سکتی ہے.

سیالکوٹ۔19مئی (اے پی پی):چارے کیلئے گوارے کی کاشت رواں ماہ مئی کے دوران شروع کی جا سکتی ہے جبکہ اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت جون اور جولائی کے مہینے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق بیج والی فصل کیلئے گوارے کا بیج 12 سے 15 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ چارے کی فصل کیلئے 20 سے 25 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوارے کو سبز کھاد کے طور پر استعمال کرنے سے زمین کی زرخیزی بہتر ہوتی ہے اور فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوارے کی کاشت عموماً ریتلے اور کم بارش والے علاقوں میں کی جاتی ہے۔ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب و ہوا موزوں ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو بھی کافی حد تک برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ بہتر پیداوار کیلئے سفارش کردہ بیج اور جدید زرعی طریقہ کار اختیار کریں۔

مزید خبریں