موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 274.57 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 274.57 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 148 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 110.63 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں موبائل فونزکی درآمدات کا حجم 26.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 23.57 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 14.79 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2025 میں موبائل فونز کی مجموعی درآمدات پر 139.79 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

مزید خبریں