سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس600 پوائنٹ بڑھ کر 163,558 پوائنٹس تک پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس600 پوائنٹ بڑھ کر 163,558 پوائنٹس تک پہنچ گیا

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹ اضافے کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر برقرار ہے۔

مزید خبریں