ٹی ڈی اے پی نے کینیا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 12 جون تک طلب کر لیں

ٹی ڈی اے پی نے کینیا میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 12 جون تک طلب کر لیں

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کینیا میں 16 ستمبر سے شروع ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈبلیو ایچ ایکس نیروبی‘‘ میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں طلب کر لیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں 16 ستمبر سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں آلات جراحی ، دندان سازی ، ہاسپٹل ٹیکسٹائل ، ہیلتھ ٹیک ،میڈیکل کی لیبارٹری آٹومیشن سسٹم سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں