محکمہ زراعت کی جانب سے فصلوں کی پٹڑیوں پر کاشت کیلئے تیار کردہ جدید بیڈ پلانٹنگ مشین بہترین نتائج کی حامل ہے۔محکمہ کے ذیلی ادارے واٹر مینجمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی طرف سے مختلف فصلات کو پٹڑیوں پر کاشت کرنے کیلئے شبانہ روز جدو جہد کے بعد جو مشین تیار کی گئی ہے
بیڈ پلانٹنگ مشین کے ذریعے پٹڑیوں پر کاشت سے پانی کی 50فیصد بچت کی جا سکتی ہے،محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 20 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت کی جانب سے فصلوں کی پٹڑیوں پر کاشت کیلئے تیار کردہ جدید بیڈ پلانٹنگ مشین بہترین نتائج کی حامل ہے۔محکمہ کے ذیلی ادارے واٹر مینجمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی طرف سے مختلف فصلات کو پٹڑیوں پر کاشت کرنے کیلئے شبانہ روز جدو جہد کے بعد جو مشین تیار کی گئی ہے اس سے جہاں پانی کی 50فیصد بچت ہو گی وہیں فصل کی پیداوار میں بھی 25فیصد تک اضافہ ہو گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عامر صدیق نے بتا یا کہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں پٹڑیوں پر فصلوں کی کاشت کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے ٰلہٰذا پنجاب سمیت پاکستان میں بھی اس طریقہ سے بھر پور فصل حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید بیڈ پلانٹنگ مشین کے ذریعے معیاری پیداوار کا حصول، کھاد و پانی کی بچت اور فصل کی تیزی سے بڑھوتری یقینی ہو سکے گی۔








