عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ملاجلارحجان

عالمی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ملاجلارحجان دیکھنے میں آیا ۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مختلف مارکیٹوں میں مختلف بنچ مارکس کے تحت مستقبل کے سودے

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):عالمی منڈیوں میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ملاجلارحجان دیکھنے میں آیا ۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مختلف مارکیٹوں میں مختلف بنچ مارکس کے تحت مستقبل کے سودے ۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 0.89ڈالرکی کمی کے بعد107.77ڈالرفی بیرل اوربرینٹ کروڈ کے سودے 0.53ڈالر اضافہ کے ساتھ 105.55ڈالرمیں طے پائے۔سونے کی قیمت 12.60ڈالرکی کمی کے بعد4522.70ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.07ڈالرکی کمی کے بعد75.11ڈالر فی اونس ہو گئی۔

مزید خبریں