محکمہ زراعت کی دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کے لئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کیلئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے

فیصل آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کیلئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عدیل احمد نے بتایاکہ مسلسل تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 33 فیصد فی ہیکٹر نرسری میں استعمال کیا جائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ زنک کا استعمال معاشی طور پر بھی بہت فائدہ مند ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 35 فیصد ہیکٹر نرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 7.31روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوتی ہے۔