ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,000 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 5,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ،

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 5,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,287 روپے اضافے کے بعد 403,259 روپے سے بڑھ کر 407,546 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 369,667 روپے سے بڑھ کر 373,597 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے کے بعد 8,034 اور دس گرام چاندی کی قیمت 51 روپے اضافے کے بعد 6,887 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,480 ڈالر سے بڑھ کر 4,530 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں