اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکار ربیع و خریف کی فصل کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کے لئے زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کریں۔
کاشتکار ربیع و خریف کی فصل کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کے لئے زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 22 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکار ربیع و خریف کی فصل کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کے لئے زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے( آج) جمعہ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ کم از کم ہر تیسرے سال زمین کا تجزیہ کروائیں تاکہ مٹی کے تجزیہ کے بعد کھادوں کے استعمال کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ نائیٹروجنی کھاد کی 50 فیصد کے قریب مقدار ہوا میں تحلیل ہو کر ضائع ہوجاتی ہے نیز فاسفورس کھادوں کا غلط استعمال اور پوٹاش کا عدم استعمال فصلوں کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ باغات میں محکمہ زراعت کے مشورے سے کھادوں کا متوازن استعمال کریں تاکہ انہیں فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوسکے۔







