محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر کی ہدایات پر چڑیاوالہ گجرات انٹر پروونشل چیک پوسٹ پر جانوروں میں ٹِک اور متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اینٹی ٹِک اسپرے مہم جاری ہے
محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیک پوسٹ پر موجود رہ کر مویشیوں کی صحت کی نگرانی کر رہی ہیں،ترجمان

مزید خبریں
گجرات۔ 22 مئی (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر کی ہدایات پر چڑیاوالہ گجرات انٹر پروونشل چیک پوسٹ پر جانوروں میں ٹِک اور متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اینٹی ٹِک اسپرے مہم جاری ہے۔ محکمہ کی ویٹرنری ٹیمیں چیک پوسٹ سے گزرنے والے مویشیوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اسپرے، حفاظتی اقدامات ضروری طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں تاکہ جانور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔
ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق مویشی پال حضرات کو بھی جانوروں کی بروقت ویکسینیشن، صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیک پوسٹ پر موجود رہ کر مویشیوں کی صحت کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ محفوظ اور صحت مند لائیو سٹاک کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔








