سیالکوٹ میں بی وائے ڈی پاکستان کی جدید نیو انرجی گاڑیوں کی نمائش

دنیا کے نمبر 1نیو انرجی وہیکل (این ای وی ) برانڈ بی وائے ڈی نے پاکستان بھر میں اپنی نیو انرجی گاڑیوں (این ای وی )کے پورٹ فولیو کو متعارف کرانے کی ملک گیر مہم کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں سیالکوٹ کینٹ کے ہیون ہاکس گالف کلب کے قریب ایک خصوصی آن گراؤنڈ ایکٹیویشن منعقدکی

اسلام آباد ۔22مئی (اے پی پی):دنیا کے نمبر 1نیو انرجی وہیکل (این ای وی ) برانڈ بی وائے ڈی نے پاکستان بھر میں اپنی نیو انرجی گاڑیوں (این ای وی )کے پورٹ فولیو کو متعارف کرانے کی ملک گیر مہم کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں سیالکوٹ کینٹ کے ہیون ہاکس گالف کلب کے قریب ایک خصوصی آن گراؤنڈ ایکٹیویشن منعقدکی جو 31مئی تک جاری رہے گی۔سیالکوٹ اپنی برآمدی معیشت اور ترقی پسند سوچ کے باعث دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، یہ شہر تیزی سے پائیدار ٹرانسپورٹ کے حل کے لیے ایک اہم اور امید افزا مارکیٹ کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ اس موقع پر صارفین کو بی وائے ڈی کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ نیو انرجی گاڑیوں کی لائن اپ کے ساتھ براہِ راست تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ ماہرین کی رہنمائی میں ہونے والی گفتگو اور تفصیلی سیشنز میں شرکاء کے سوالات کے جواب دیئے گئے جبکہ ٹیکنالوجی، کارکردگی اور گاڑیوں کی ملکیت سے متعلق پہلوؤں پر بھی بالخصوص روشنی ڈالی گئی۔اس نمائش میں BYD Atto 2، BYD Atto 3کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سب سے طاقتور پی ایچ ای وی پک اپ کے طور پر BYD Shark 6شامل تھیں۔ اس نمائش میں ہر ماڈل کو مختلف طرزِ زندگی، ڈرائیونگ ترجیحات اور روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس موقع پر شرکاء کو بی وائے ڈی کی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ملا، جن میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ بلیڈ بیٹری نمایاں رہی، جو اپنی اعلیٰ حفاظت، پائیداری اور مؤثر کارکردگی کے لئے جانی جاتی ہے۔

لائیو ڈیمو اور ٹیکنالوجی شوکیسز کے ذریعے لوگوں کو کمپنی کے جدید طریقہ کار، توانائی کی بچت اور اسمارٹ کنیکٹیویٹی فیچرز سے متعارف کروایا گیا۔بی وائے ڈی پاکستان، میگا موٹرکمپنی کے وائس پریذیڈنٹ سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے کہاکہ پاکستان کے پائیدار مستقبل کے لئے نیو انرجی گاڑیوں کی طرف منتقلی اب تیزی سے ایک اہم ضرورت بنتی جا رہی ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ یہ تبدیلی صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہے بلکہ تبدیلی کا یہ سفر دیگر شہروں تک بھی پہنچے۔ بی وائے ڈی کا مقصد اپنی عالمی ٹیکنالوجی کو براہِ راست صارفین تک لانا ہے۔ سیالکوٹ اپنی ترقی پسند سوچ اور برآمدات کے پس منظر کی وجہ سے ہمارے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے اور یہ اقدام اسی لیے کیا گیا ہے کہ یہاں آگاہی بڑھے، اعتماد پیدا ہو اور یہاں صارفین الیکٹرک موبیلٹی کو عملی طور پر سمجھ سکیں۔سیالکوٹ بی وائے ڈی کی اس بڑی ملک گیر مہم کا دوسرا اسٹاپ ہے، اس سے پہلے گوجرانوالہ میں یہ سرگرمی منعقد کی گئی جبکہ آئندہ ایسی تقریبات ملتان اور حیدرآباد سمیت دیگر اہم شہروں میں بھی منعقد ہوں گی۔ ان آن گراؤنڈ سرگرمیوں کے ذریعے بی وائے ڈی کا مقصد پاکستان میں صارفین سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا، ان کی بدلتی ہوئی سفری ضروریات کو سمجھنا اور یہ پہلو سامنے لانا ہے کہ صفر کاربن اخراج اور روایتی فیول کے بجائے الیکٹرک گاڑیاں جدید ٹیکنالوجی

بہترین کارکردگی اور طویل مدتی فائدے کے ساتھ کیسے ایک بہتر انتخاب بن سکتی ہیں۔یہ اقدام پاکستان میں بی وائے ڈی کے اس وسیع وژن کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد الیکٹرک موبیلٹی کو زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے، تاکہ صارفین خود آ کر اس ٹیکنالوجی کا براہ راست تجربہ کریں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق زیادہ باخبر فیصلے کر سکیں۔

مزید خبریں