ژی جیانگ یونیورسٹی چین کے وفد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):چین کی ژی جیانگ یونیورسٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو ترجمان یونیورسٹی کے مطابق اس دورے میں تعلیمی تعاون، مشترکہ تحقیقی اقدامات اور ''سینوپاک انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری آن کراپ ہیلتھ'' کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چینی وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ژو وینوو، پروفیسر ڈاکٹر عمران حیدر شمسی اور …

فیصل آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):چین کی ژی جیانگ یونیورسٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو ترجمان یونیورسٹی کے مطابق اس دورے میں تعلیمی تعاون، مشترکہ تحقیقی اقدامات اور ”سینوپاک انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری آن کراپ ہیلتھ” کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چینی وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ژو وینوو، پروفیسر ڈاکٹر عمران حیدر شمسی اور مسٹر یانگ لیانگ شامل تھے۔وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سے ملاقات کی جس میں دونوں اداروں کے مابین ماضی میں دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے فصلوں کی صحت، زرعی جدت، تحقیق کی تجارت سازی اور فیکلٹی ایکسچینج پروگراموں کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چین کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک پلانٹ ہیلتھ لیب قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جس میں اینٹومالوجی، اگرانومی، سوئل سائنسز، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس سمیت مختلف شعبہ جات مل کر زرعی مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔شرکاء نے بین الاقوامی روابط کو بڑھانے اور طلبہ و محققین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے وفد کو یونیورسٹی میں جاری تحقیقی منصوبوں، تعلیمی سہولیات، تکنیکی ترقی اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے شعبہ اینٹومالوجی میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ورکنگ آفس کا افتتاح بھی کیا۔ ملاقات میں ڈین زراعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، چیئرمین اینٹومالوجی ڈاکٹر وسیم اکرم، رجسٹرار ڈاکٹر آصف کامران، چیئرمین اگرانومی پروفیسر ڈاکٹر ندیم اکبر، ڈین کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر صدام حسین،ڈاکٹر عامر شکیل، ڈاکٹرحمیرا رزاق،ڈاکٹر احسن خاں، ڈاکٹر دلدار احمد گوگی، ڈاکٹر ضیاء، ڈاکٹر بلال سعید اور دیگر نے شرکت کی۔ بعد ازاں، وفد نے نمائش گاہ، شعبہ اینٹومالوجی کی لیبارٹریوں، سینٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اور یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔

مزید خبریں