آٹو فنانسنگ میں اپریل 2026 کے دوران سالانہ بنیاد پر 37 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران گاڑیوں کی خریداری کےلئے قرضوں کا اجرا 360 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
آٹو فنانسنگ میں اپریل 2026 کے دوران 37 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):آٹو فنانسنگ میں اپریل 2026 کے دوران سالانہ بنیاد پر 37 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران گاڑیوں کی خریداری کےلئے قرضوں کا اجرا 360 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 17 ماہ سے آٹو فنانسنگ میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں ٹریکٹروں کے علاوہ کاروں، ویگنوں، پک اپس اور ایس یو ویز کے لئے قرضوں کے اجرا میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ان کی فروخت ایک لاکھ 66 ہزار 44 یونٹس تک بڑھ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ رہی ہے۔








