وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بڑے مقصد ملکی توانائی بحران پر قابو پانا ہے،جب تک ملک میں توانائی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا معیشت ترقی نہیں کرے گی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بڑے …

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بڑے مقصد ملکی توانائی بحران پر قابو پانا ہے،جب تک ملک میں توانائی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا معیشت ترقی نہیں کرے گی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بڑے مقصد ملکی توانائی بحران پر قابو پانا ہے تاکہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، سی پیک کے تحت جاری توانائی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری اورہم پرعزم ہیں کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے آئندہ 2 سالوں میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا مسئلہ عام آٰدمی کا مسئلہ ہے جس کا حل حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ جب تک ملک میں توانائی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا معیشت ترقی نہیں کرے گی، اس لئے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply