نجی شعبے کے کاروبارکوبینکوں سے قرضوں کے اجرا میں اپریل کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
نجی شعبے کوبینکوں سے قرضوں کے اجرا میں اپریل کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):نجی شعبے کے کاروبارکوبینکوں سے قرضوں کے اجرا میں اپریل کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروباروں فراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم 9.167ٹریلین رروپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 10.6فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں بینکوں سے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 8.28ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں نجی شعبے کوبینکوں سے فراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر0.7فیصد کمی ہوئی۔ مارچ میں نجی شعبے کے کاروبارکوبینکوں سے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 9.235ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھاجواپریل میں کم ہوکر9.167ٹریلین رروپے ہوگیا۔








