پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 3881.05 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 171725.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،345 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 3881.05 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 3881.05 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 171725.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،345 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،107 کی قیمتوں کمی اور 111 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 1209.13 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 51517.13 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 5524.54 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 246565.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 506.35 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 31.14 ارب روپے تھی۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 18.44 ارب روپے کا لین دین ہوا۔ بینک آف پنجاب کے 27289910 حصص،فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 25566304 حصص اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 24880827 حصص کا لین دین ہوا۔








