وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اٹک کے کاشتکار کو 69.970 من فی ایکڑ گندم حاصل کرنے پر ٹریکٹر انعام

وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اٹک کے کاشتکار کو 69.970 من فی ایکڑ گندم حاصل کرنے پر ٹریکٹر انعام

راولپنڈی۔26مئی (اے پی پی):اٹک کے ترقی پسند کاشتکار شفیق احمد نے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ شفیق احمد نے 69.970 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے انہیں 75 ہارس پاور ٹریکٹر انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت کے مطابق مقابلہ جات کا مقصد کاشتکاروں میں جدید زرعی طریقہ کار اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

حکام نے بتایا کہ رواں سال راولپنڈی ڈویژن میں گندم کی کاشت گزشتہ برس کے مقابلے میں 36 ہزار ایکڑ زائد رقبے پر کی گئی جبکہ فی ایکڑ پیداوار میں بھی تقریباً 4 من اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔