مویشی پال حضرات، بیوپاریوں و شہریوں کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کیلئے چوبیس گھنٹے خدمات جاری رکھیں،احمد عزیزتارڑ
مویشی پال حضرات، بیوپاریوں و شہریوں کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کیلئے چوبیس گھنٹے خدمات جاری رکھیں،احمد عزیزتارڑ

مزید خبریں
لاہور۔29مئی (اے پی پی):سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں مویشی پال حضرات، بیوپاریوں اور شہریوں کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کیلئے چوبیس گھنٹے خدمات جاری رکھیں۔ محکمہ کی جانب سے جانوروں کی نقل و حرکت سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی جبکہ فوری بیماری رپورٹنگ کیلئے ADRSInfo Farmer App کو فعال رکھا گیا۔
جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے ادویات، ایکاری سائیڈل ادویات اور سپرے مشینوں کی وافر مقدار دستیاب رکھی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسٹینشن لاہور میں 24/7 سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا جبکہ ڈویژنل سطح پر بھی کنٹرول رومز فعال رہے اور عوامی سہولت کیلئے ٹال فری ہیلپ لائن 080009211مسلسل کام کرتی رہی۔ ضلع و تحصیل ویٹرنری ہسپتالوں کو عارضی طور پر 24/7فعال رکھا گیا جبکہ لاہور کے پانچ ویٹرنری ہسپتال مکمل طور پر چوبیس گھنٹے آپریشنل رہے۔
عوامی آگاہی کیلئے سیمینارز، الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بیماریوں سے بچاو اور احتیاطی تدابیر بارے بھرپور مہم چلائی گئی جبکہ ڈائریکٹر جنرلز اور مانیٹرنگ افسران کو فیلڈ نگرانی کیلئے تعینات کیا گیا۔ 28 مئی 2026تک محکمہ کی فیلڈ سرگرمیوں کے مطابق صوبہ بھر میں 40مویشی منڈیوں اور 122قربانی جانور سیل پوائنٹس سمیت مجموعی طور پر 182مقامات پر سرگرمیاں جاری رہیں جہاں 1299افسران و عملہ اور 107موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز خدمات انجام دیتی رہیں جبکہ 5,12,340جانوروں پر سپرے اور 35,496جانوروں کا علاج کیا گیا۔
مزید برآں بین الصوبائی جانوروں کی نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے 20انٹر پروونشل چیک پوسٹس قائم کی گئیں جہاں جانوروں اور گاڑیوں کی چیکنگ اور سپرے کا عمل جاری رہا۔ محکمہ لائیو سٹاک عیدالاضحی کے دوران صحت مند جانوروں کی فراہمی، بیماریوں کی روک تھام اور مویشی پال حضرات کو بروقت سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی خدمات بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔








