بجٹ میں نجی شعبے اور برآمدات پر خصوصی توجہ دی جا نی چاہیے، افتخار علی ملک

بجٹ میں نجی شعبے اور برآمدات پر خصوصی توجہ دی جا نی چاہیے، افتخار علی ملک

لاہور۔31مئی (اے پی پی):سابق صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی طویل المدتی اور تیز رفتار ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنے ، نجی شعبے کے استحکام اور برآمدات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا حجم452 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا جبکہ فی کس آمدنی1901 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آئی ہے اور خدمات کا شعبہ ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ بجٹ میں نجی شعبے، برآمدآت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مراعات اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے خواتین تاجروں کی حوصلہ افزائی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی51 فیصد آبادی پر مشتمل اس طبقے کو معاشی سرگرمیوں میں بھرپور مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔