خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کارحجان
خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کارحجان

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان رہا۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 2.83ڈالرکے اضافہ کے بعد90.19ڈالر فی بیرل اوربرینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے 2.65ڈالرکے اضافہ سے 93.77ڈالرمیں طے پائے۔
دبئی کی مارکیٹ میں خام تیل کے مستقبل کے سودے 0.42ڈالرکے اضافہ سے 102.55ڈالر، کویت ایکسپورٹ بلینڈ 120.81ڈالر اورعرب لائیٹ کے سودے 102.10ڈالرفی بیرل میں طے پائے، روسی یورال خام تیل کی قیمت 86.38ڈالر اورایران کی مختلف خام تیل اقسام کے سودے 90ڈالرسے لیکر93ڈالرکے درمیان طے پائے گئے۔
سونے کی قیمت 55ڈالرکی کمی کے بعد4538ڈالرفی اونس اورچاندی کی سودے 0.25ڈالرکے اضافہ سے 76.13ڈالرمیں طے ہوئے،مکئی اورگندم کی قیمتوں میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا،مکئی کی قیمت 1.50ڈالرکے اضافہ کے بعد428.25ڈالر اورگندم کی قیمت 5.25ڈالر کے اضافہ سے 615.75ڈالرفی بشل ہوگئی۔








