پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کام کرنے والے فری لانسرز کی آمدنی میں جاری مالی سال کے دوران نمایاںاضافہ ریکارڈکیاگیاہے
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کام کرنے والے فری لانسرز کی آمدنی میں جاری مالی سال کے دوران نمایاںاضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کام کرنے والے فری لانسرز کی آمدنی میں جاری مالی سال کے دوران نمایاںاضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیز اورسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں آئی ٹی فری لانسرز کی آمدنی کاحجم 959ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی فری لانسرز کی آمدنی کاحجم 642ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال 2025میں آئی ٹی فری لانسرز کی مجموعی آمدنی 779ملین ڈالرریکارڈکی گئی تھی،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی سہولتی پالیسیوں کے نتیجہ میں فری لانسرز کی جانب سے موصول ہونے والی رقوم میں نمایاں اضافہ ہورہاہے ، ان پالیسیوں کے تحت اکاونٹ کھلوانے کے عمل کو آسان بنایا گیاہے ، فری لانسرز و برآمد کنندگان کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ اپنے پاس رکھنے کی حد میں اضافہ کیاگیاہے ۔حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے 0.25 فیصد کی کم ٹیکس شرح سے ترسیلاتِ زر کو رسمی ذرائع سے بھیجنے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں آئی ٹی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بہتر دستاویز بندی اور ریکارڈنگ ممکن ہوئی ہے۔








