محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہےکہ دالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثر نہ ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد نے بتایاکہ کاشتکارکٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحتمند بیج کے حصول میں مدد مل سکے۔
محکمہ زراعت پنجاب کی دالوں کی برداشت سے متعلق سفارشات

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 01 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہےکہ دالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار متاثر نہ ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد نے بتایاکہ کاشتکارکٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں تاکہ تندرست پودوں سے صحتمند بیج کے حصول میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی 90 فیصد پھلیاں پک کر تیار ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ کٹائی کیلئے صبح کا وقت بہترین ہوتا ہے کیونکہ اس وقت نمی کے باعث پھلیاں کم جڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ پھلیوں کو چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2 سے 3 دن تک دھوپ میں خشک کرنے اور فصل کی گہائی کیلئے صاف جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








