کاشتکاروں کو کریلے، سبز مر چ اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کا مشورہ

کاشتکاروں کو کریلے، سبز مر چ،گھیا توری، گھیا کدو اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سبز مر چ،گھیا توری، گھیا کدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصل آباد۔ 01 جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو کریلے، سبز مر چ،گھیا توری، گھیا کدو اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سبز مر چ،گھیا توری، گھیا کدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی کے مطابق سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم گرما کی سبزیات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرما کی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کوبھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں کے ساتھ عوام الناس کو بھی سفارش کی کہ وہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سبزیوں کی تازہ اور صحت مند پیداوار حاصل ہو سکے۔