ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہامریکا میں 10 اگست سے 12 اگست تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’میجک شو ‘‘ میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں
امریکا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہامریکا میں 10 اگست سے 12 اگست تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’میجک شو ‘‘ میں شرکت کے لئے 12 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 10 اگست سے 12 اگست تک جاری رہے گی جس میں سپورٹس وئیرز ، چمڑے کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








