دھان کے کاشتکار منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں، محکمہ زراعت سیالکوٹ

محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھان کی صرف منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں اور ممنوعہ اقسام کی کاشت ہرگز نہ کریں۔

سیالکوٹ۔2جون (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھان کی صرف منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں اور ممنوعہ اقسام کی کاشت ہرگز نہ کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے اور بہتر پیداوار کے حصول کے لیے مقررہ سفارشات پر عمل ضروری ہے۔ مختلف باسمتی اقسام کی کاشت 7 سے 25 جون تک جبکہ شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کی کاشت 15 سے 30 جون تک کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارش کردہ ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15 جون تک مکمل کر لی جائے۔انہوں نے زور دیا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق صرف منظور شدہ اقسام کاشت کریں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور بہتر معیار کی فصل حاصل کی جا سکے۔

مزید خبریں