کاشتکاربینگن کی دوسری فصل کی کاشت کے لئے پنیری کی بوائی شروع کردیں،محکمہ زراعت سیالکوٹ

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینگن کی دوسری فصل کی کاشت کیلئے پنیری کی بوائی شروع کردیں۔

سیالکوٹ۔2جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینگن کی دوسری فصل کی کاشت کیلئے پنیری کی بوائی شروع کردیں۔ایگری کلچرآفیسر (ٹیکنیکل )محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ عمار عبداللہ نے بتایا کہ بینگن کی دوسری فصل کیلئے پنیری کی نرسری جون میں بوئی جاتی ہے اور اس کی کھیتوں میں منتقلی جولائی اگست میں کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بینگن کو ہر قسم کی زمین اور آب وہوا میں کاشت کیا جاسکتا ہے تاہم اچھی پیداوار کیلئے زرخیز میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو اور گرم مرطوب آب وہوا نہایت موزوں ہےاس موسم میں عام طور پر بینگن کی گول اقسام کاشت کی جاتی ہیں جبکہ یہ فصل ستمبر سے دسمبر تک اچھی پیداوار دیتی ہے اور اگراس فصل کو سردیوں میں کہر سے بچا لیا جائے تو فروری مارچ میں اس سے دوبارہ پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے ۔

مزید خبریں