این ایف سی کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مجموعی طورپر56کھرب،30ارب،7کروڑ،50لاکھ روپے کے فنڈز منتقل

قومی مالیاتی کمیشن(این ایف سی) کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کوجاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مجموعی طورپر56کھرب،30ارب،7کروڑ،50لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):قومی مالیاتی کمیشن(این ایف سی) کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کوجاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مجموعی طورپر56کھرب،30ارب،7کروڑ،50لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ(جولائی تامارچ2026) کی مدت میں وفاقی کی جانب سے این ایف سی کی مدمیں پنجاب کو27کھرب،82ارب،26کروڑ،90لاکھ روپے، سندھ کو14کھرب،84کروڑ،30لاکھ روپے،خیبرپختونخواکو9کھرب،11ارب،95کروڑ،10لاکھ روپےاوربلوچستان کو5کھرب،35ارب،71کروڑ،20لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کومجموعی طورپر50کھرب،84ارب،37کروڑ،40لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے تھے ،جن میں سے پنجاب کو 24کھرب،89ارب،66کروڑ، 5لاکھ روپے، سندھ 12کھرب،79ارب،50کروڑ،60لاکھ روپے، خیبرپختونخوا8کھرب،24ارب،86کروڑ،40لاکھ روپے،اوربلوچستان کو 4کھرب،90ارب،33کروڑ، 90لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے۔ اعدادوشمارکے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی(جولائی 2025تاستمبر2025) کے دوران وفاق کی جانب سے صوبوں کومجموعی طورپر17کھرب، 75ارب،28کروڑ،80لاکھ روپے،مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر2025تادسمبر2025) میں 18کھرب،40ارب،81کروڑ روپے اورمالی سال کی تیسری سہ ماہی(جنوری 2026تامارچ2026) میں مجموعی طورپر20کھرب،14ارب،67کروڑ،70لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں